حاصل پور میں آے دن روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ چشتیاں روڈ خونی روڈ بن گیا

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا بدھ 6 اکتوبر 2021 17:05

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اکتوبر2021ء) حاصل پور چشتیاں روڈ پر 60،61 کے قریب بہاولنگر سے ملتان جانے ولی بس کی ٹکر سے 1 موٹر سائیکل سوار جاں بحق دوسرا شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 نے تحصیل ہسپتال حاصل پور منتقل کر دیا ہے جبکہ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب رہا جس پر پولیس کی طرف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے حاصل پور چشتیاں روڈ پر آے دن روڈز ایکسیڈنٹس کی وجہ سے متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہے جس پر ارباب اختیار نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں