نوعمر عالمہ لڑکی کا اغوا، اجتماعی زیادتی کے بعد بیچنے کا انکشاف

ملزم دن دن تک زیادتی کرتا رہا، رقم طے نہ ہونے پر مسافر خانے چھوڑ دیا گیا، عالمہ لڑکی نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے سب بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 10 ستمبر 2021 17:37

نوعمر عالمہ لڑکی کا اغوا، اجتماعی زیادتی کے بعد بیچنے کا انکشاف
ٹنڈو جام ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 ستمبر 2021ء ) نوعمر عالمہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔جنگ اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ٹنڈو جام محمد سے لڑکی کو اغوا گیا تھا لڑکی کو جمعرات کو ڈگری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔متاثرہ لڑکی نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ شاہد جٹ، منور جٹ اور لال میر کاتیار نے مجھے اغوا کیا۔اغوا کرنے کے بعد ٹھٹھہ لے جایا گیا جہاں لال میر کاتیار نے اسے ایک جھونپڑی میں رکھا جہاں اس کی بیوی بھی موجود تھی۔

وہاں ملزم لال میر کاتیار دن دن تک اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا،بعدازاں ایک جعلی نکاح نامہ تیار کروایا جس میں میرا نام ارم درج کیا گیا۔لڑکی کے مطابق اس کے اغوا میں ملوث شاہد جٹ اس کے فروخت کیے جانے کی رقم لینے پہنچا لیکن ان کا رقم پر معاملہ طے نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

جس پر شاہد جٹ مجھے دوبارہ واپس لے آیا اور جھڈو کے قریب ایک مسافر خانے میں چھوڑ دیا۔

ڈگری کی عدالت نے لڑکی کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا جبکہ گرفتار ملزم کو جیل بھیج دیا گیا۔دوسری جانب شاہدرہ ٹائون میں مالک مکان نے کرائے دار خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ خاتون اپنی بہن کے ہمراہ انصاف کے لئے عدالت پہنچ گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد نے درخواست پر سماعت کی ۔زیادتی کا شکار شاہدرہ ٹائون کی رہائشی شمائلہ اپنی بہن کے ہمراہ پیش ہوئی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ اس نے شاہدرہ ٹائون میں رانا ظہیر سے مکان کرائے پر لیاجس نے بہانے سے بلایا، بہن کو رسی سے باندھ دیا اور میرے ساتھ زیادتی کی۔ ملزم کیخلاف تھانے میں پرچہ درج کرایا لیکن پولیس نے اس حوالے سے کوئی تفتیش نہیں کی جس کا ملزم نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ضمانت کرالی۔ ابھی تک ڈی این اے ٹیسٹ بھی نہیں کرایا گیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو تفتیش کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے شاہدرہ ٹائون پولیس سے آئندہ ہفتے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں