حیدرآباد،کرپشن کا خاتمہ کرنے والا دھرنا خان پاکستانی تاریخ کا خود کرپٹ نکلا،ن جمال عارف سہروردی

جمعہ 22 جنوری 2021 23:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے رکن مسلم لیگ (ن) حیدرآباد ڈویژن کے ترجمان جمال عارف سہروردی نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ کرنے والا دھرنا خان پاکستانی تاریخ کا خود کرپٹ نکلا ، انہوں نے کہاکہ نیب نے لٹیروں کو این آر او دیا ، براڈ شیٹ کا کیس عوام کے سامنے اوپن کیا جائے دوسروں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے والا نیب آج خود کٹہرے میں کھڑا ہے۔

برطانوی عدالت کا فیصلہ پبلک کیوں نہیں کیا جاتا، براڈ شیٹ کو نواز شریف کیخلاف کچھ نہیں ملا۔ جمال عارف سہروردی نے کہاکہ آج سے 20سال پہلے نیب کیا کررہا تھا اور آج نیب کیا کررہا ہے لیکن بدقسمتی ہے کیہ نیب کو خود شرم نہیں آتی اس سے پوچھنے والے بھی خاموش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب کو کس نے یہ اختیار دیا کہ وہ پاکستان کے اربوں روپے ایک کمپنی کے حوالے کردے اور جب وہ کمپنی رپورٹ دے تو اس سے بھی کہا جائے کہ چند نام وہاں سے نکالے جائیں۔

(جاری ہے)

لیکن ایک شخص کیخلاف کچھ نہیں ملا اور اس کانام نواز شریف ہے، جمال عارف سہروردی نے کہاکہ یہ نیب کی حقیقت ہے جو سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں لکھتی رہی ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کا ذریعہ ہے یہ سیاستدانوں کو دبانے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج اگر انصاف ہوتا تو ہم نہیں بلکہ یہ لوگ اور نیب کے چیئرمین کٹہرے میں کھڑتے ہوتے اور جواب دیتے کہ انہوں نے سیاستدانوں او رملک کے تین مرتبہ کے وزیراعظم کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حقائق برطانیہ کی عدالت کی رپورٹ میں ہیں ان پر کارروائی ہونی چاہئے، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اس بات کا نوٹس لے اگر ملک کے وزیراعظم کے ویزے پر نوٹس لے کر حکومت کو توڑا جاسکتا ہے تو پھر وہ لوگ جنہوں نے اس ملک میں کرپش کو چھپایا، اس ملک کے پیسے ضائع کئے ان سے بھی پوچھنے کی ضرورت ہی

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں