مجھے قتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے انہیں تحفظ فراہم کیاجائے، سابق چیئرمین میرپور ساکرو اقبال خاصخیلی

متحرک سیاسی کردار سے سیاسی مخالفین خوفزدہ ہیں، پہلے مجھے منٹھار جاکھرانی کے قتل کیس میں پھنسایا گیا

جمعہ 26 نومبر 2021 20:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) ضلع ٹھٹھہ کے ٹاؤن میر پور ساگرو کے سابق چیئرمین و پی پی رہنماء اقبال خاص خیلی نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی پولیس سندھ سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیںقتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے انہیں تحفظ فراہم کیاجائے۔

(جاری ہے)

کارکنوں کے ساتھ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقبال خاصخیلی نے کہاکہ وہ میر پور ساکرو کے پرانے سیاستدان ہیں عوام دوست سیاست ان کا منشور رہا ہے جس کی مثال 2016ء کے بلدیاتی انتخاب میں بااثر سیاسی مخالفین کو شکست دینا ہے، ان کے متحرک سیاسی کردار سے سیاسی مخالفین خوفزدہ ہیں، پہلے مجھے منٹھار جاکھرانی کے قتل کیس میں پھنسایا گیا جس سے وہ باعزت بری ہوگئے، انہوں نے بتایا کہ انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، سیاسی مخالفین نے علاقے کے ٹارگیٹ کلر تاج محمد جماری اور حسین کو میرے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا کہا ہے اس کا انکشاف جب ہوا جب ٹارگیٹ کلر تاج محمد اور حسین کے درمیان جھگڑا ہوا اور حسین نے اپنے گن مین تاج محمد کے خلاف 13 ڈی کا مقدمہ درج کراکر گرفتار کرایا، تاج محمد جماری نے میڈیا کے سامنے انکشاف کیا تھا کہ اسے مجھے قتل کرنے کا ٹارگیٹ دیا گیا تھا،اس کا اعترافی بیان موجود ہے، انہوںنے کہاکہ مجھے جان کا خطرہ ہے اس حوالے سے میں نے اعلیٰ پولیس حکام کو مطلع کردیا ہے جبکہ پی پی قیادت سے بھی اپیل کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیاجائے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں