سانگھڑ ضلع کے متوفی اہلکاروں کے 4 بچوں کو محکمہ پولیس میں ملازمتوں کے آرڈرز جاری

جمعرات 28 مارچ 2024 20:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) سانگھڑ ضلع کے متوفی اہلکاروں کے 4 بچوں کو محکمہ پولیس میں ملازمتوں کے آرڈرز تقسیم۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پولیس سانگھڑ کے مرحوم ملازمین کے بچوں کو مکمل قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی کی تکمیل کے بعد کوٹہ کے تحت کلاس فور کی آسامیوں پر بھرتی کے آرڈرز جاری کر دیے۔ ایس ایس پی سانگھڑاعجاز احمد شیخ نے اپنے دفتر میں متوفی اہلکاروں کے بچوں میں آرڈرز تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متوفی اہلکاروں نے سالہا سال محکمہ پولیس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بیش بہا خدمات انجام دیں۔ اہلکاروں کے انتقال کے بعد انکے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے لیے آئی جی صاحب سندھ نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اسی سلسلے میں ضلع سانگھڑ کے چار متوفی اہلکاروں کے بچوں کو مکمل شفاف قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی کی تکمیل کے بعد سندھ پولیس میں بھرتی کیا گیا ہے۔ ان بچوں میں آرڈرز تقسیم کرنا باعث اعزاز ہے ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں