سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں عاطف کی ڈائریکٹر جنرل ایران کلچر سینٹر حیدرآباد رضا پارسا سے ملاقات

پیر 29 اپریل 2024 23:16

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں عاطف نے ڈائریکٹر جنرل ایران کلچر سینٹر حیدرآباد رضا پارسا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایران کلچر سینٹر حیدرآباد کے ڈائریکٹر جنرل رضا پارسا نے سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزمان عاطف کو گلدستہ اور ایران کا تصویری البم تحفہ کے طورپیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر باہمی تعاون سے فارسی زبان کی اہم کتابوں کا سندھی زبان میں ترجمہ شائع کرنے کے علاوہ سندھی ادبی بورڈ کی لائبریری میں رکھے گئے نایاب فارسی مخطوطات کی اشاعت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آخر میں مخدوم سعید الزماں عاطف نے بورڈ کے طرف سے شائع کردہ حضرت مخدوم نوح سرور کا فارسی زبان میں ترجمہ کردہ قرآن مجید اور شیخ محمود شابستری کی فارسی مثنوی کا سندھی ترجمہ گلشن راز، کاشف الاعجاز ترجمہ نگار مرزا قلیچ بیگ ایران کلچر سینٹر حیدرآباد کے ڈائریکٹر جنرل رضا پارسا کو تحفے طور پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں