ہم اس سال بھی فیڈریشن الیکشن کیلئے مکمل تیار ہیں،

ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے اور معیشت مستحکم ہو،موجودہ حکومت کے ہاتھ مضبوط کررہے ہیں یوبی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کایو بی جی لیڈران کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ ہم ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو متحد کررہے ہیں تاکہ موجودہ گھمبیرمعاشی حالات میں انکے مسائل کم سے کم ہوسکیں ، اس سال بھی ہم ایف پی سی سی آئی کے الیکشن کیلئے مکمل تیار ہیں اگر اپوزیشن کو شوق ہے تو وہ ہمارے گروپ کا مقابلہ کرلے اسے مسلسل چھٹی شکست ہوگی ۔

یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار یو بی جی کے سیکر ٹری جنرل زبیرطفیل اور اپنی جانب سے پاکستان بھر سے آئے ہوئے یو بی جی لیڈران کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر اوریونائٹیڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک،زبیرطفیل،سینیٹر الیاس بلور،میاں محمد ادریس، ریاض الدین شیخ،صدارتی امیدوار ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ،سینئرنائب صدر کے امیدوار حنیف گوہر،سہیل الطاف،خالدتواب،طارق حلیم،گلزارفیروز،عبدالرحیم جانو،تنویراحمدشیخ، عبدالرئوف مختار، نوید جان بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف سینئررہنما بشیرجان محمد،سردار یاسین ملک،عارف حبیب،سینیٹر عبدالحسیب خان،عقیل کریم ڈھیڈھی،مظہرعلی ناصر،حمیداختر چڈھا،ملک سہیل،نوراحمدخان،شکیل ڈھینگڑا،محمدسلیم بکیا،شاہین الیس سروانہ،ملک خدابخش،رضوانہ شاہد،نورافشاں،الماس حمیرانی،منیرسلطان،سمیع خان،سلمان طفیل،فرحان حنیف،ممتاز شیخ،عتیق میر،رفیق سلیمان،حاجی افضل،شرف الدین میمن،جوہرقندھاری،مسعودنقی،اکرام راجپوت،فرخ مظہر،راشداحمدصدیقی،سینیٹر اکرم ولی محمد سمیت بہت بڑی تعداد میں تاجراورصنعتکار موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایم منیر نے کہا کہ فیڈریشن الیکشن میں اپوزیشن کو عبرتناک شکست ہوگی ،میں نے اپنے چیئرمین افتخار علی ملک اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر ملک وقوم کی خدمت کرنے،نوجوانوں کو آگے لانے اور فیڈریشن چیمبر سے بدعنوانیوں کے خاتمے کیلئے جو سفر شروع کیا تھا اس میں ملک بھر کے تاجرنمائندے جوق درجوق شامل ہوئے اورآج یو بی جی ایک مضبوط جماعت بن چکی ہے، ہمیں کسی عہدے یا کسی صلہ کی لالچ نہیں بلکہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے اور معیشت مستحکم ہو،موجودہ حکومت کے ہاتھ مضبوط کررہے ہیں ۔

سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدراوریونائٹیڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کی پیداوار ہیں،ہم ڈرائنگ روم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ تمام تر فیصلے اپنے تمام ساتھیوں کے درمیان بیٹھ کر کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا ہر چھوٹا اور بڑا تاجرہم پر اعتمادکرتا ہے اور کراچی سمیت پورا پاکستان یونائٹیڈ بزنس گروپ کے ساتھ ہے۔

افتخار علی ملک نے کہاکہ یو بی جی نے فیڈریشن میں5سال کے دوران جو کام کئے وہ تاریخی ہیں ،ہم نے ایف پی سی سی آئی کی اسلام آباد کی بلڈنگ مکمل کی ،گوادر میں فیڈریشن کا آفس قائم کیا،پشاور کی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے منظوری دی گئی ، فیڈریشن ہائوس کراچی میں بھی ترقیاتی کام کرائے۔ انہوں نے کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کی بہترین کارکردگی کی بدولت ملک بھر کی 95فیصد بزنس کمیونٹی ہمارے گروپ کے ساتھ ہے اور اسی طاقت کے بل بوتے پر ہم 28دسمبر2019کو ہونے والا فیڈریشن الیکشن بھی جیتیں گے۔

سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ جن لوگوں کی نیت اچھی ہوتی ہے وہی کامیاب ہوتے ہیں، ۔یو بی جی کے سیکریٹری جنرل زبیرطفیل نے کہا کہ بلوچستان سے نوید جان بلوچ جیسے نوجوان رہنما کی یو بی جی میں شمولیت خوش آئند ہے اور ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں گلزار فیروز نے کہاکہ ہمارے گروپ کے پاس بہترین امیدواروں کی قطار ہے جبکہ اپوزیشن امیدواروں کی تلاش میں دھکے کھا رہی ہے مگر کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں،

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں