سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

منگل 16 اپریل 2024 14:56

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر2 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 سے لیکرمارچ2024 تک کی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 5.084 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 5.003 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مارچ میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 703 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 24 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 568 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

(جاری ہے)

فروری کے مقابلہ میں مارچ میں سعودی عرب سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر30 فیصد کی نموریکارڈکی گئی، فروری میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 540 ملین ڈالرکازرمبادلہ ارسال کیاتھا جومارچ میں بڑھ کر703 ملین ڈالرہوگیا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 21.037 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں