وزیراعظم کا مشن پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے،خرم دستگیر خان
جمعرات 22 جون 2017 18:23
(جاری ہے)
اس موقع پر چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ اکرام غنی بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے گریڈ ایک تا چار کے ملازمین کی تنخواہ میں 40 فیصد، گریڈ پانچ تا دس 45 فیصد اور گریڈ 11 تا 15 50 فیصدکے اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ میں اضافہ کا مقصد ملازمین کی مزید حوصلہ افزائی اور ادارے کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ملازمین حقیقی معنوں میں پاکستان ٹوبیکو بورڈ کو 21 ویں صدی کا ادارہ بنانے میںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں گے، خیبرپختونخوا کی معیشت میں تمباکو کی مصنوعات کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ ملازمین ہمت اور محنت کی بدولت لاکھوںکاشتکاروں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو بلاواسطہ فائدہ پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے ساتھ لاکھوں افراد منسلک ہیں اور اپنا ذریعہ معاش اسی میں تلاش کرتے ہیں، جو کمپنیاں ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں وہ اپنے آپ کو ٹیکس نیٹ میںشامل کریں تاکہ ان پر قوانین لاگو ہوں۔ انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ 2013ء سے قبل پورا پاکستان خون اور اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا، ایک اذیت ناک سفر طے کرکے ہم یہاں تک پہنچیں ہیں اور اب ہم الحمد الله اندھیروںسے روشنی کی جانب آ گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دلیرانہ فیصلوں اور بہترین سیاسی بصیرت کی بدولت آج ملک میں امن کی فصل لہلہانے لگی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی کی عفریت سے چھٹکارا مل گیا ہے اور انشاء الله لوڈ شیڈنگ کا بھی بہت جلد خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت آنے والی نسل کیلئے ایک روشن، صحت افزاء اور پرامن پاکستان کیلئے دن رات محنت اور لگن میں مصروف ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
ہم جمہوری اورمحب وطن لوگ ہیں، پرامن احتجاج آئین کے مطابق ہے ، عمرایوب خان
بہاولنگر میں پاسکو کا دفتر قائم کیا جائے، رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق
جوائنٹ سیکرٹری سے کم سطح کا متعلقہ آفیسر بزنس کے دوران ایوان میں موجود ہونا چاہئے،سپیکر قومی اسمبلی ..
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ
سیاستدانوں کو دور اندیش ہونا چاہیے، ایوان بالا کے اجلاس میں اراکین کا اظہا ر خیال
نکہت شکیل خان کا موبائل چھیننے کے واقعات میں نوجوانوں کے قتل کا معاملہ سندھ حکومت کے ساتھ اٹھانے کا ..
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر تک ملتوی
این 55 اور این 70 کو دو رویہ بنایا جائے،زرتاج گل
ڈاکٹر شائستہ جدون کا ہزارہ کے شہید کسٹم انسپکٹر کے گھر وزیراعظم کی آمد پر تشکر کا اظہار
فاٹا اور بلوچستان کے طالب علموں کے سکالر شپ کوٹہ کا معاملہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ اٹھایا جائے ..
گیس کے کم پریشر کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی سے جواب لیکر 7 دن میں آگاہ کیا جائے گا ،سردار ایاز صادق
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا