خیبرپختونخواہ ترقی کےلحاظ سےجنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے
پنجاب میں83 فیصد افراد کا معیارزندگی بہترہے، سندھ میں 67.6،خیبرپختونخوا میں67.1 جبکہ بلوچستان میں صرف 33.9 فیصد ہے،تعلیم وصحت، ترقیاتی پراجیکٹس میں پنجاب سب سے آگے ہے،یو این ڈی پی کی رینکنگ میں پنجاب کے 6جبکہ کے پی کا ایک بھی ضلع شامل نہیں۔پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ کی رپورٹ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 مئی 2018 20:44
(جاری ہے)
اقوام متحدہ کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کی خیبر پختونخواہ حکومت کی کاکردگی کی قلعی کھول دی ہے۔
رپورٹ میں صوبوں کی ترقی کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ جس کے تحت پنجاب میں83 فیصد افراد کا معیار زندگی بہترہے، سندھ میں 67.6 فیصد، خیبرپختونخوا میں 67.1 فیصد جبکہ بلوچستان میں صرف 33.9 فیصد افراد کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ2017ء رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں انفرااسٹرکچر، میٹرو بس، اورنج ٹرین سمیت دیگر منصوبے تعمیر کیے گئے ہیں۔ یہ تمام مکمل ہونے والے پراجیکٹس پنجاب کی پہچان بن گئے ہیں۔ ان پراجیکٹ کی تکمیل سے معلوم ہوتا ہے کہ پنجاب میں انسانی ترقی کے تصورکو عملی طور پرڈھالا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے6 اضلاع انسانی ترقی کے لحاظ سے یو این ڈی پی کی رینکنگ میں شامل ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کا انسانی ترقی میں کامیابی حاصل کرنے والا کوئی بھی ضلع رینکنگ میں شامل نہیں ہے۔ اسی طرح میڈیم ضلعی ترقیات میں پنجاب کے19 اورخیبرپختونخوا کے 4 اضلاع شامل ہیں جبکہ تعلیم اور صحت میں بھی پنجاب دیگر صوبوں سے آگے ہے۔جہاں صحت کی تسلی بخش سہولتوں کا تناسب 78 فیصد ہے۔اسے کے برعکس خیبرپختونخوا میں صحت کی تسلی بخش سہولتوں کا تناسب 73 فیصد ہے۔اسی طرح پنجاب میں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی شرح 89 فیصد ،خیبر پختونخوا میں 78 فیصد، سندھ میں 73 فیصد اور بلوچستان میں یہ شرح 51 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب میں اسکولنگ کا تناسب10.1 اورخیبرپختونخوا میں9.7 فیصد ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع