فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کا ترمیمی بل حکومت یا اپوزیشن کا نہیں سب کا ہے ،ْ

ہمیں ڈیڑھ سو سال کی تاریخ بدلنی ہے ،ْ وزیر اعظم

جمعرات 24 مئی 2018 15:02

فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کا ترمیمی بل حکومت یا اپوزیشن کا نہیں سب کا ہے ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کا ترمیمی بل حکومت یا اپوزیشن کا نہیں سب کا ہے ،ْ ہمیں ڈیڑھ سو سال کی تاریخ بدلنی ہے ،ْ دوکے سوا باقی تمام وزرا یہاں موجود ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں صورت حال اس وقت دلچسپ ہوئی جب قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ایوان میں حکومتی ارکان اور وزرا کی تعداد کو کم محسوس کیا۔

(جاری ہے)

جس پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خورشید شاہ کو کہا کہ یہ حکومت یا اپوزیشن کا نہیں سب کا بل ہے، ہمیں ڈیڑھ سوسال کی تاریخ بدلنی ہے، آدھ گھنٹا اورانتظار کرنے میں کوئی حرج نہیں، دوکے سوا باقی تمام وزرا یہاں موجود ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ یہ تاریخی بل ہے پوری قوم کی نظریں اس پرہیں، فاٹا کے لوگوں کو وہی حقوق ملیں گے جو باقی پاکستانیوں کو ملے ہیں ، ہم توایک گھنٹا انتظار کرنے کو تیار ہیں، وزراء کھڑے ہو جائیں دیکھیں کیا صرف دو کم ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں