عام انتخابات : پولیس افسران و اہلکاروں کی 31جولائی تک چھٹیاں منسوخ

جمعرات 19 جولائی 2018 19:48

عام انتخابات : پولیس افسران و اہلکاروں کی 31جولائی تک چھٹیاں منسوخ
اسلا آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) وزارت داخلہ کے حکم پر وفاقی پولیس نے الیکشن 2018سے متعلق سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اہم اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و اہلکاروں کی 31جولائی تک چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام پولیس اہلکاروں کو اپنے اپنے انچارجوں کی وساطت سے آگاہ کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے دوسری جانب آء جی اسلام آباد نے ایس ایس پی آپریشن کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ الیکشن 2018کیلئے وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے اور پولیس فورس کی جولائی کی ماہ میں چھٹیاں نہ کرنے کی ہدایات جاری کریں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں