گستاخانہ مواد ختم نہ ہوا تو ٹویٹر بلاک کر دیں گے ،ْاسلام آباد ہائیکورٹ

جمعہ 20 جولائی 2018 21:55

گستاخانہ مواد ختم نہ ہوا تو ٹویٹر بلاک کر دیں گے ،ْاسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے گستاخانہ مواد نہ ہٹائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو ہی ٹویٹر انتظامیہ کو خط لکھنے کا حکم دیا ہے ۔ جمعہ کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ تاحال ٹویٹر سے گستاخانہ مواد نہیں ہٹایا گیا۔اس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2 مئی کو گستاخانہ مواد کیس کا فیصلہ سنایا، ٹویٹر پر اب بھی گستاخانہ مواد کیوں موجود ہی ابھی احکامات دے کر ٹویٹر بند کرا سکتا ہوں، ٹویٹر بند ہوا تو سیاسی لیڈر روئیں گے کہ ہماری الیکشن مہم متاثر ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ حکام عدالتی احکامات کی روشنی میں ٹویٹر انتظامیہ کو آج ہی خط لکھیں، آئندہ سماعت تک گستاخانہ مواد ختم نہ ہوا تو پاکستان میں ٹویٹر بلاک کر دیں گے۔عدالت نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری عہدے کے افسر کو عدالتی معاون مقرر کرے اور آئی جی پولیس درخواست گزار سلمان شاہد کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں۔ عدالت نے گستاخانہ مواد عملدرآمد کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں