ن لیگ میں جو فارورڈ بلاک بننے تھے وہ بن گئے اب سب ارکاننظریاتی ہیں،احسن اقبال

بدھ 15 اگست 2018 14:44

ن لیگ میں جو فارورڈ بلاک بننے تھے وہ بن گئے اب سب ارکاننظریاتی ہیں،احسن اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ میں جو فارورڈ بلاک بننے تھے وہ الیکشن سے پہلے بن گئے اب جو بھی ارکان ہیں وہ سب نظریاتی ہیں بدھ کے روز قومی اسمبلی میں شرکت سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ پی پی میں فیصلہ ہوا کہ اسپیکر کے لیے پیپلزپارٹی کا امیدوار ہوگا ہم اسپیکر کے لیے سید خورشید احمد شاہ اور ڈپٹی اسپیکر لیے ایم ایم اے کو ووٹ دینگے وزیر اعظم کے لیے دونوں جماعتیں مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز شریف کو ووٹ دینگے انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں فارورڈ بلاک کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں مسلم لیگ ن کے جن لوگوں نے چھوڑ کر جانا تھا وہ الیکشن سے پہلے ہی جاچکے ہیں اب جو رہ گئے وہ سب کے سب نظریاتی ہیں مسلم لیگ ن سے دغا کرنے والے الیکشن میں ہارے اور جو ارکان پی پی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے ان کی بھی شکست مقدر بنی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں