بلاول بھٹو کی پہلی تقریر، سیاسی راہنمائوں کی مبارکباد،‘ عمران خان بھی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکے۔

جمعہ 17 اگست 2018 23:04

بلاول بھٹو کی پہلی تقریر، سیاسی راہنمائوں کی مبارکباد،‘ عمران خان بھی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی پارلیمنٹ میں پہلی تقریر پر سیاسی راہنمائوں نے مبارک باد دی ‘ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان بھی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں اپنی سیاسی زندگی میں پہلی بار منتخب ہوکر آنے والے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے جب ایوان میں اپنا خطاب ختم کیا تو عمران خان نے سب سے پہلے ڈیسک بجا کر انہیں داد دی بلاول بھٹو کے خطاب پر شہباز شریف ‘ مولانا عبدالواسع اور دیگر سیاسی رہنمائوں نے انہیں مبارکباد دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں