وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی کابینہ کے ارکان اور وزارتوں کا اعلان کردیا

15 وزراء اور 5 مشیر شامل ہوں گے ،ْ وزرا پرسون) اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے شاہ محمود قریشی خارجہ ،ْ اسد عمر خزانہ ،ْ فواد چوہدری اطلاعات ،ْ غلام سرور خان پٹرولیم ،ْ شیخ رشید ریلوے ،ْفروغ نسیم وزیر قانون ہونگے

ہفتہ 18 اگست 2018 18:30

وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی کابینہ کے ارکان اور وزارتوں کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام اور ان کی وزارتوں کی منظوری دیدی۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دی ہے جس میں 15 وزراء اور 5 مشیر شامل ہوں گے ،ْ وزرا (پرسون)پیر کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری لسٹ کے مطابق ایم کیوایم کے سینیٹر فروغ نسیم کو وزیر قانون ون انصاف اور خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چوہدری طارق بشیر چیمہ وزیر سیفران، نورالحق قادری وزیر مذہبی امور، شیریں مزاری وزیر انسانی حقوق، غلام سرور خان وزیر پیٹرولیم ڈویژن، زبیدہ جلال وزیر دفاعی پیداوار، فواد چوہدری وزیر اطلاعات ہوں گے جبکہ عامر محمود کیانی قومی ہیلتھ سروس ریگو لیشن اینڈ کوآرڈینیشن، شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک وزیر دفاع، اسد عمر وزیر خزانہ، شیخ رشید وزیر ریلوے، فہمیدہ مرزا وزیر بین الصوبائی رابطہ اور شفقت محمود کو وزیر فیڈرل ایجوکیشن پروفیشنل ٹریننگ کی وزارت دی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ، عبدالرزاق داؤد کامرس اینڈ انڈسٹری ،ڈاکٹر عشرت حسین انسٹی ٹیوشنل ریفارمز، امین اسلم ماحولیات اور ظہیر الدین بابر کو پارلیمانی امور کا مشیر لگایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں