عمران خان کی باتیں اچھی تھیں ،ْ کسی طاقتور این جی او کے سربراہ کی تقریر لگ رہی تھی ،ْ مولابخش چانڈیو

عمران خان نے جمہوریت کے استحکام کی بات کی نہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی، جمہوری استحکام کے بغیر فلاحی ریاست کا قیام ممکن نہیں ،ْانٹرویو

پیر 20 اگست 2018 14:49

عمران خان کی باتیں اچھی تھیں ،ْ کسی طاقتور این جی او کے سربراہ کی تقریر لگ رہی تھی ،ْ مولابخش چانڈیو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے وزیر اعظم کے خطاب پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی باتیں اچھی تھیں لیکن کسی طاقتور این جی او کے سربراہ کی تقریر لگ رہی تھی۔

(جاری ہے)

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیر اعظم نے بحرانوں میں گھرے ایٹمی ملک کے اصل بحرانوں کا ذکر تک نہیں کیا، قوم خان صاحب کی باتیں نہیں عمل دیکھنا چاہتی ہے، پاکستان دہشتگردی کی زد میں ہے اور وزیر اعظم نے اس پر بات ہی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کا ذکر کیا نہ ہی داخلی امور پر کوئی بات کی گئی، عمران خان نے جمہوریت کے استحکام کی بات کی نہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی، جمہوری استحکام کے بغیر فلاحی ریاست کا قیام ممکن نہیں۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان مغربی ممالک کا ذکر کرتے ہیں یہ کیوں نہیں بتاتے کہ وہاں نظام کا تسلسل ٹوٹتا نہیں، وزیراعظم نے فلاح سے متعلق باتیں کیں لیکن لائحہ عمل نہیں دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں