اسلام آباد کے علاقہ تمہ اور موریاں اہل علاقہ کی رضامندی کے بغیر زبردستی زمینوں پر قبضہ نہیں کیا جارہا،

موجودہ حکومت نے کسی کو وہاں سے نہیں اٹھایا، پچھلی دو حکومتوں نے اس حوالے سے جو فیصلے کئے تھے انہی کو لے کر آگے چل رہے ہیں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا ایوان بالا میں توجہ دلائو نوٹس کا جواب

بدھ 19 ستمبر 2018 14:35

اسلام آباد کے علاقہ تمہ اور موریاں اہل علاقہ کی رضامندی کے بغیر زبردستی زمینوں پر قبضہ نہیں کیا جارہا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے علاقہ تمہ اور موریاں اہل علاقہ کی رضامندی کے بغیر زبردستی زمینوں پر قبضہ نہیں کیا جا رہا۔ موجودہ حکومت نے کسی کو وہاں سے نہیں اٹھایا۔ پچھلی دو حکومتوں نے اس حوالے سے جو فیصلے کئے تھے انہی کو لے کر آگے چل رہے ہیں۔

آئین اور قانون کے مطابق عمل ہوگا۔ بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر کلثوم پروین کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2012ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے دور میں اس وقت کے وزیراعظم نے ایک انتظامی حکم کے تحت وہاں پر ہائوسنگ سوسائٹی بنانے کا حکم دیا لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا جس پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس پر عدالت کا ایک حکم بھی آیا لیکن اس پر بھی عمل نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

دوبارہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ 2015ء میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں اس معاملہ پر سیکشن 4 لاگو کیا گیا جس پر مقامی آبادی نے احتجاج بھی کیا اور ستمبر 2017ء میں یہ جگہ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 10 اگست 2018ء کو سیکشن 17 کے تحت یہ جگہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن موجودہ حکومت نے ابھی تک اس حوالے سے زبردستی جگہ لینے کی کوئی کوشش نہیں کی اور نہ ہی وہاں سے لوگوں کو اٹھایا ہے تاہم ہم آئین کے مطابق چلیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں