ججز ایمانداری سے قانون پر عملدرآمد کرتے ہیں، دباؤ کے تحت فیصلے کا تاثر نہیں دیا جا سکتا، اعتزاز احسن

عدالت کے تفصیلی فیصلے تک اس پر بحث کرنا ممکن نہیں قانون کے تحت اولاد جائیداد کی ٹریل نہ دیں تو وہ والد کی تصور ہو گی، نیب آرڈیننس اور احتساب ایکٹ میں یہ جائیداد پبلک ہولڈر کی تصور ہو گی،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 19 ستمبر 2018 22:47

ججز ایمانداری سے قانون پر عملدرآمد کرتے ہیں، دباؤ کے تحت فیصلے کا تاثر نہیں دیا جا سکتا، اعتزاز احسن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ججز ایمانداری سے قانون پر عملدرآمد کرتے ہیں، دباؤ کے تحت فیصلے کا تاثر نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت کے تفصیلی فیصلے تک اس پر بحث کرنا ممکن نہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کی رہائی عدالت کے مختصر فیصلے پر ہوئی ہے۔

اصل صورتحال تحریری فیصلے کے بعد واضح ہو گئی۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ کے ججز ایمانداری سے قانون عمل درآمد کرتے ہیں۔ یہ تاثر نہیں دیا جا سکتا کہ ججز نے کسی دباؤ کے تحت فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت اولاد جائیداد کی ٹریل نہ دیں تو وہ والد کی تصور ہو گی۔ نیب آرڈیننس اور احتساب ایکٹ میں یہ جائیداد پبلک ہولڈر کی تصور ہو گی۔ ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے تک اس پر بحث ممکن نہیں ہے۔ نواز شریف خوش قسمت ہیں انہیں مبارکباد دی جا سکتی ہے۔ نیب نے ہائی کورٹ میں دخواست پر نا اہلی کا ثبوت دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں