نواز شریف کا اہلیہ کے چالیسویں تک سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:57

نواز شریف کا اہلیہ کے چالیسویں تک سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) سابق وزیر اعطم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے چالیسویں تک ملک کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے ۔ نواز شریف اپنی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کے چالیسویں کے بعد اپنی سیاسی سرگرمیوں کا بھرپور آغاز کریں گے۔ اس سلسلے میں انہوںنے اپنے رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعطم نواز شریف اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد رائے ونڈ میں مقیم ہیں اور ان نے سے تعزیت کرنے والے لوگ آرہے ہیں۔

مسلم لیگ ن تحریک انصاف کی حکومت کو 100سن دے رہی ہے کہ وہ ان دنوں میں اپنے وعدوں کے مطابق عمل کررہی ہے کہ نہین ۔ محترمہ کلثوم نواز کے چالیسویں تک موجودہ حکومت کے تقریباً 100دن پورے ہونے والے ہوں گے۔ چالیسویں کے بعد مسلم لیگ ن اپنے سیاسی حلیفوں کو ساتھ لے کر موجودہ حکومت کو ایشوز آف ٹائم دے گی ۔

(جاری ہے)

جمہوریت کو کسی بھی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مگر آئین اور قانون کے دائرے کے اندر رہ کر حکومت کو ناکوں چنے چبوائے گی ۔ ن لیگ اس سلسلے میں اندرون خانہ اپنی سیاسی حلیف جماعتوں سے مشاورت کررہی ہے او رحکمت عملی کو شکل دے رہی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت پیپلز پارٹی سے بھی روابط قائم کیے جائیں گے اور دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان جو تحفظات ہیں انہیں مل بیٹھ کر دور کرنے کی کوشش کریں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں