سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا بھارتی وزیر اعظم کو چیلنج

میں نریندر مودی کو سی این این پر کھلی بحث کی دعوت دیتا ہوں میں تمہیں دہشتگرد ثابت کر کے دکھاوں گا،سینیٹر رحمان ملک

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:22

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا بھارتی وزیر اعظم کو چیلنج
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 ستمبر 2018ء) :سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھارتی وزیر اعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نریندر مودی کو سی این این پر کھلی بحث کی دعوت دیتا ہوں میں تمہیں دہشتگرد ثابت کر کے دکھاوں گا۔تفصیلات کے مطابق کچھ دیر پہلے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے دی گئی گیدڑ بھبکی شہہ سرخیوں کا حصہ بن چکی ہیں اور اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے جواب دئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی سیاسی قیادت بھی اختلافات بھلا کر ایک ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے اپنے جذبات کا اظہار ٹوئیٹ کی صورت میں کیا۔

انکا کہنا تھا کہ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سی این این جیسے ٹی وی چینل پر کھلی بحث کی دعوت دیتا ہوں اور میں ثابت کروں گا کہ نریندر مودی ایک دہشتگرد ہے اور آر ایس ایس جیسی تنظیوں کا پشت پناہ ہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ نریندر مودی کے ذہن میں پاکستان کے لیے شدید نفرت ہے اور یہی حال اس کے آرمی چیف کا بھی ہے جو چین کے سامنے گھٹنے ٹیک چکا ہے اور چینی آرمی کا جواب بھی نہیں دے سکا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں