اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںعمران حکومت کے ایک مہینہ میں ہی عوام مشکلات کا شکار ہو گئی ، سعید غنی

عمران حکومت کے ایک مہینہ میں ہی عوام مشکلات کا شکار ہو گئی ، سعید غنی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء)نپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران حکومت کے ایک مہینہ میں ہی عوام مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ عوام کو ابھی تک کوئی ریلیف نہیں ملا۔ وزیراعظم عمران خان ابھی تک صرف گاڑیاں اور بھینسیں بیچنے میں مصروف ہیں۔

(خبر جاری ہے)

حکومت کی معاشی پالیسیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ گورنر ہائوس دکھا کر عوام کی جیب کاٹی جا رہی ہے۔

عوام کو گورنر ہائوس دیکھنے کا کوئی شوق نہیں انہیں روٹی چاہیے جو مہنگی ہو چکی ہے۔ آٹا اور روٹی مہنگا ہونے سے عوام مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ سعید غنی نے سوال کیا کہ ایک کروڑ ملازمتیں جس کا وعدہ عمران خان نے کہا تھا وہ ملازمتیں کہاں ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ سے لوگ نوکریاں کرنے کب آئیں گی جبکہ اپنے ملک کے لوگ روزگار کے لئے ترس رہے ہیں۔ن۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں