ْایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس ،ْسابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا داماد دبئی سے گرفتار

ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں فراڈ کے نتیجے میں 200 سے 300 لوگ متاثر ہوئے تھے جن کی ساری زندگی کی جمع پونجی ڈوب گئی تھی ،ْ وزیر اطلاعات افتخار چوہدری نے حیران کن فیصلہ کیا ،ْ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں اپنے پاس لگوا کر اپنے سمدھی کو ریلیف فراہم کیا ،ْ چوہدری فواد

بدھ 26 ستمبر 2018 15:00

ْایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس ،ْسابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا داماد دبئی سے گرفتار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کے مبینہ فراڈ سے متعلق مقدمے میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے داماد مرتضیٰ کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے مقدمے میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے اور سابق چیف جسٹس کے داماد مرتضیٰ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے دبئی سے گرفتار کرلیا ہے جن کے وارنٹ قومی احتساب بیورو (نیب) نے جاری کیے تھے۔

(جاری ہے)

کیس کا پس منظر بتاتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں فراڈ کے نتیجے میں 200 سے 300 لوگ متاثر ہوئے تھے، جن کی ساری زندگی کی جمع پونجی ڈوب گئی تھی۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے حیران کن فیصلہ کیا اور ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں اپنے پاس لگوا کر اپنے سمدھی کو ریلیف فراہم کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس کیس میں افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار، ان کی صاحبزادی اور سمدھی بھی نامزد ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 24 گھنٹے میں اس سلسلے میں حتمی اور فیصلہ کن رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں