نیب نے شریف خاندان کی رہائی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

پیر 22 اکتوبر 2018 22:51

نیب نے  شریف خاندان کی رہائی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میںنیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف مریم نواز، کیپٹن(ر)صفدر کی رہائی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے،۔

(جاری ہے)

پیر کو نیب نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی رہائی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلے کے خلاف درخواست کردی، نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیاکہ ہائیکورٹ نے کیس کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائیکورٹ نے اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں سننے کا حکم دیا تھا، ہائیکورٹ نے اپنے ہی حکم نامے کے برخلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب عدالت کی سزا کے حکم کو معطل کیا تھا، 13ستمبر کو سزا معطلی کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو رہائی ملی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں