جنگ گروپ حکومت اور چیف جسٹس میں غلط فہمیاں پھیلانے کے لیے غلط خبریں چلانے لگا

سی ڈی اے سے متعلق بیان کو حکومت سے منسوب کرنے پر چیف جسٹس نے جنگ گروپ کے رپورٹر کو نوٹس بھیج دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 نومبر 2018 19:25

جنگ گروپ حکومت اور چیف جسٹس میں غلط فہمیاں پھیلانے کے لیے غلط خبریں چلانے لگا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر 2018ء) جنگ گروپ ، حکومت اور چیف جسٹس میں غلط فہمیاں پھیلانے کے لیے غلط خبریں چلانے لگا، چیف جسٹس نے جھوٹی خبر کا نوٹس لے لیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بنی گالہ میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سی ڈی اے کی جانب سے رپورٹ پیش کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ 1961 کے نقشے کے مطابق زون 4 میں سڑکیں ہیں۔

1992 اور 2010 میں ترمیم کی گئی۔زون 4 کے کچھ علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو بھی اجازت دی گئی۔ابھی کافی سارا سرسبز علاقہ موجود ہے جس کو بچایا جا سکتا ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ نے اس علاقے میں سڑکیں اور سیوریج بنانی ہیں؟. بنی گالہ میں سہولیات کے لئے زمین چاہئے۔ممکن ہے آپ زمین پر ٹرین بھی چلانا چاہیں۔

(جاری ہے)

اس کے لیے بھی آپ کو زمین چاہیے کیونکہ بہت ہی نیا پاکستان بن رہا ہے۔

ممکن ہے کہ آپ زیر زمین بجلی کی لائنیں بچھائیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سی ڈی اے نے کوئی پلان نہیں دیا تو جرمانہ لے کر تعمیرات کو ریگولائز کردیں۔اس حوالے سے جنگ گروپ نے غلط خبر شائع کرتے ہوئے چیف جسٹس کا سی ڈی سے متعلق دیا گیا بیان حکومت سے منسوب کر دیا اور اسکی شہہ سرخی بنا کر جنگ اور دی نیوز کی زینت بنا ڈالی جب کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کا یہ بیان حکومت کی بجائے سی ڈی اے کے لیے تھا۔اس پر چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے غلط خبر چھاپنے پر جنگ اور دی نیوز کے سینئیر رپورٹر کو عدالت میں طلب کر لیا۔جنگ گروپ کے رپورٹر کو چیف جسٹس کی جانب سے حکم دیا گیا کہ وہ وقفے کے بعد کسی سینئیر کو عدالت بھیجیں تاہم اس پر بھی کوئی سینئیر رپورٹر عدالت نہ پہنچا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں