مسلم لیگ ن کے پارلیمانی اجلاس میں بڑا فیصلہ

خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک ایوان نہیں چلنےدیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 12 دسمبر 2018 20:22

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی اجلاس میں بڑا فیصلہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 دسمبر 2018ء) :مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکش آرڈر جاری ہونے تک ایوان کی کاروائی نہیں چلنے دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا پارلیمانی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔پارلیمانی اجلاس کی صدارت شہباز شریف نے کی۔اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے جرات اور بہادری سے نیب کی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کیا۔

حالات کیسے بھی ہوں پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔پارٹی قیادت کی جرات نے پارٹی کو ایک نیا حوصلہ اور ولولہ دیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا۔الزام ثابت نہ ہونا مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کے موقف کی فتح ہے۔انکا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے تحت انتقامی کارروائیاں قانون، انصاف کی دھجیاں اڑارہی ہیں۔

(جاری ہے)

روزگارکے بدلے بیروزگاری حکومتی سیاہ اعمال ہیں۔

نوازشریف کی قیادت میں قوم کو اندھیروں سے نجات دلائی تھی،یہ عمل ریورس ہورہا ہے۔نئےگھرکی جگہ بنے ہوئے گھروں کو گراناحکومتی سیاہ اعمال ہیں۔ڈالر ،مہنگائی میں تاریخی اضافہ حکومتی سیاہ اعمال ہیں۔مسلم لیگ ن نے اس موقع پر خواجہ سعد رفیق ،سلمان رفیق کی گرفتاری کی سخت مذمت کی۔اجلاس میں مریم اورنگزیب کے خلاف کاروائی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کی جانب سے فیصلہ کیا کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو ایوان کی کاروائی نہیں چلنے دیں گے۔                                                                                           

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں