عمران خان سعودیہ ایک ہی شلوار قمیض میں گئے اور اس پر چائے گر گئی

سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق دلچسپ قصہ سناتے ہوئے انہیں دو تین سوٹ پاس رکھنے اور ڈریسنگ بہتر کرنے کا مشور دےد یا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 دسمبر 2018 11:43

عمران خان سعودیہ ایک ہی شلوار قمیض میں گئے اور اس پر چائے گر گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر۔2018ء) سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے وزیراعظم عمران خان کو ڈریسنگ بہتر کرنے کا مشورہ دے دیا۔ان کا ایک انٹر ویو کے دوران کہنا تھا کہ میں نے سنا ہے جب عمران خان سعودی عرب گئے تھے تو ایک ہی شلوار قمیض میں گئے تھے اور ان کے کپڑوں پر چائے گر  گئی۔مجھے یہ تو نہیں معلوم کہ یہ بات صحیح ہے یا غلط لیکن میں یہ بات ضرور سنی ہے۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو یہی نصیحت کروں گا کہ وہ اپنے پاس تین چار شلوار قمیض رکھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بھی بہت ان فارمل اور کھلنڈرا آدمی تھا لیکن جب وزیراعظم بن جائیں تو پھر کرنا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجے پتہ ہے عمران خان ہر جگہ چپل پہن کر جاتے ہیں اور چپل پہن کر ہی پریڈ کو ریویو کرتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہئیے ا سلیے میرے خیال سے عمران خان کو اپنی ڈریسنگ میں تھوڑی سی تبدیلی لانی چاہئیے اور مجھے تھوڑی تبدیلی نظر بھی آتی ہیں کیونکہ وہ اب شیروانی بھی پہنتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور عمران خان کے اس اقدام کا کوئی نقصان نہیں ہو گا اس لیے انہیں اپنی ڈریسنگ پر توجہ دینی چاہئیے۔واضح رہے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ اسلامی تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔سعودی عرب نے ہر مشکل حالت میں پاکستان کا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ عملی اقدامات بھی کئیے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے بھی ہر عالمی اور علاقائی معاملے پر سعودی حکومت کا ساتھ دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے دو بار سعودیہ کا دورہ کیا تھا۔ عمران خان سعودی عرب میں ہونے والی ایک بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ عودی عرب نے وزیراعظم عمران خان کا تاریخی استقبال کیا تھا۔ سعودی عرب کے دارلحکومتریاض کو پاکستان پرچوں سے سجا دیا گیا،اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر سعودی عرب اور پاکستان کے پرچم ایک ساتھ لہرا ئے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں