حکومت میڈیا کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی،

وزارت اطلاعات کو میڈیا سے متعلق تمام امور میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے وزیراعظم عمران خان کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے ملاقات میں گفتگو، وزارت کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار

منگل 18 دسمبر 2018 17:20

حکومت میڈیا کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وزارت اطلاعات کو میڈیا سے متعلق تمام امور میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے، حکومت عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے اور عوام میں حکومت کے اصلاحاتی و تبدیلی کے ایجنڈے کو نمایاں کرنے کے لئے ہر ممکنہ معاونت اور وسائل فراہم کرے گی۔

انہوں نے یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ چوہدری فواد حسین نے وزیراعظم کو وزارت اطلاعات سے متعلق امور، ریاستی میڈیا اداروں، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کو مستعد اور مؤثر ادارے بنانے کے لئے کی جانے والی اصلاحات کے بارے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی اظہار اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں میڈیا کے آزادانہ، فعال اور ذمہ دارانہ کردار پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ حکومت میڈیا کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی۔ ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل بھی موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں