وزیراعظم کا دیسی مرغی، انڈوں سے غربت دور کرنے کا منصوبہ عالمی توجہ کا بھی مرکز

امریکا چکن کو ہر پوٹ (برتن) میں لایا تھا ،ْ اب پاکستان چکن کو ہر پلاٹ میں لانا چاہتا ہے ،ْ امریکی اخبار منصوبے سے پاکستان کے لاکھوں لوگوں کی صحت اور روزی میں خاطر خواہ فرق پڑے گا ،ْ ڈائریکٹر پولٹری ریسرچ سینٹر مرغیاں اور انڈے فروخت کرنے سے ایک گھرانے کی ماہانہ آمدنی میں بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگا ،ْرپورٹ

بدھ 19 دسمبر 2018 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کا دیسی مرغی اور انڈوں سے غربت دور کرنے کا منصوبہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیااس حوالے سے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ امریکا چکن کو ہر پوٹ (برتن) میں لایا تھا اور اب پاکستان چکن کو ہر پلاٹ میں لانا چاہتا ہے۔امریکی اخبار نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے غربت کم کرنے کیلئے چار مرغیوں اور ایک مرغے کا فارمولا پیش کیا تو سیاسی میدان اور سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا ایک طوفان کھڑا ہوگیا لیکن کچھ ماہرین اور عوامی سطح پر مرغی اور انڈے فارمولے کی پذیرائی بھی کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولٹری ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر عبد الرحمان کو پورا یقین ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان کے لاکھوں لوگوں کی صحت اور روزی میں خاطر خواہ فرق پڑے گا اور دیسی انڈوں اور مرغی کے استعمال کے باعث خواتین کی صحت بہتر ہونے سے نوزائیدہ بچوں کی اموات میں کمی ہوگی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مرغیاں اور انڈے فروخت کرنے سے ایک گھرانے کی ماہانہ آمدنی میں بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگا۔

اخبار لکھتا ہے کہ منفی قیاس آرائیوں کے ساتھ ساتھ غریب اور کم آمدنی والے گھرانوں میں حکومت کے اس منصوبے کا خوشی سے خیرمقدم بھی کیا گیا ہے اور مقامی لوگ فارمی انڈوں اور مرغیوں کے مقابلے میں دیسی مرغیوں اور انڈوں کی نہ صرف حمایت کر رہے ہیں بلکہ لوگوں نے اس سے مستفید ہونا بھی شروع کر دیا ہے۔گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیہاتی خواتین مرغیوں اور انڈوں کے ذریعے غربت کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔

انہوں نے تجویز پیش کی تھی کہ حکومت دیہاتی خواتین کو مرغیاں اور انڈے فراہم کرے گی جس سے وہ اپنا پولٹری کا کاروبار کر سکیں گی۔واضح رہے کہ 2016 میں مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے بھی غربت سے نمٹنے کیلئے مرغیاں پالو اور غربت مٹائو نامی ایک منصوبے کا اعلان کیا تھاجس کے تحت برکینا فاسو اور نائیجیریا سمیت مغربی افریقی ممالک کو ایک لاکھ چوزے عطیہ کیے جانے تھے۔

اگرچہ وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کا یہ غربٹ مٹاؤ ماڈل ایک جیسا ہی معلوم ہوتا ہے لیکن عمران خان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر بہت تنقید اور مذاق کا نشانہ بنایا گیااسی تنقید کے بعد وزیراعظم عمران خان خود میدان میں آئے اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر دیسی لوگ مرغی کے ذریعے غربت کے خاتمے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت والے مذاق اڑاتے ہیں، لیکن جب ولایتی یہی بات کریں تو وہ شاندار کہلاتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں