سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 5ہزار سے زائد فیس لینے والے نجی سکولوں سے 20 فیصد رعایت اور اضافی لی جانے والی رقم واپس لینے پر عملدرآمد کیا جارہا ہے وجہیہ اکرم

بدھ 16 جنوری 2019 14:34

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 5ہزار سے زائد فیس لینے والے نجی سکولوں سے 20 فیصد رعایت اور اضافی لی جانے والی رقم واپس لینے پر عملدرآمد کیا جارہا ہے وجہیہ اکرم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) وزارت تعلیم کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 5ہزار سے زائد فیس لینے والے نجی سکولوں سے 20 فیصد رعایت اور اضافی لی جانے والی رقم واپس لینے پر عملدرآمد کیا جارہا ہے‘ بلوچستان کے طالب علموں کے یونیورسٹیوں میں کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وجیہہ اکرم نے بتایا کہ سپریم کورٹ کا فیسوں کے حوالے سے آنے والے فیصلے پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ یہ مرحلہ عملدرآمد میں ہے۔ 5 ہزار سے زائد فیس میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔ وزارت تعلیم اس شعبہ میں کام کر رہی ہے۔ منورہ بی بی بلوچ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ بلوچستان کے طالب علموں کے یونیورسٹیوں میں داخلے کے لئے یونیورسٹی وار کوٹہ پر یونیورسٹی ایکٹ کے تحت عملدرآمد کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں قائم نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد 2.5 فیصد ‘ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی چھ فیصد‘ شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی اوپن میرٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے نصاب میں اپنے قومی ہیروز جنہوں نے کسی بھی شعبہ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ان کے کارہانے نمایاں بڑھائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں