وزیراعظم سے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات

قبائلی علاقہ جات کے نمائندگان کیلئے قومی وصوبائی اسمبلی میں نمائندگی بڑھانے کا مطالبہ

جمعرات 17 جنوری 2019 23:39

وزیراعظم سے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان سے قبائلی علاقوں (سابق فاٹا)سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے ملنے والی قبائلی علاقوں کے ممبران قومی اسمبلی گل داد خان، گل ظفر خان، ساجد خان، محمد اقبال آفریدی، منیر خان اورکزئی، جواد حسین، محسن جاوید، محمد جمال الدین، محمد علی اور عبد الشکور نے ملاقات کی ہے اس موقع پر گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیربرائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔

وفد کی جانب سے قبائلی علاقہ جات کے نمائندگان کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی میں نمائندگی بڑھانے کا مطالبہ پیش کیا گیا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں قبائلی علاقہ جات کیلئے بالترتیب 12اور 24نشستیں کی جائیں اور اس سلسلے میں مطلوبہ کارروائی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ قائم کرکے اقدامات کئے جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں