زبیدہ جلال کا پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی پیداوار کے شعبے میں پیش،رفت پر اطمینان کا اظہار

پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون خطے میں امن اور استحکام کیلئے لازمی ہے ، چینی سفیر سے گفتگو

بدھ 23 جنوری 2019 19:43

زبیدہ جلال کا پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی پیداوار کے شعبے میں پیش،رفت پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی پیداوار کے شعبے میں پیش،رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون خطے میں امن اور استحکام کیلئے لازمی ہے۔ بدھ کو چینی سفیر یاؤ جنگ نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وزارت دفاعی پیداوار کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی پیداوار میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی پیداوار کے شعبے میں پیش،رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون خطے میں امن اور استحکام کیلئے لازمی ہے، زبیدہ جلال نے کہاکہ سی پیک بلوچستان کی ترقی کے لئے ایک گیم چینجر ہے ۔زبیدہ جلال نے کہاکہ بلوچستان میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں خصوصی تعاون کی ضرورت ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں