بلاول ،زر داری نیب آفس پیشی ، کارکنانوں نے وفاقی وزیر عامر کیانی کی گاڑی کو روک لیا ،گاڑی پرمکے برسائے

بدھ 20 مارچ 2019 13:59

بلاول ،زر داری نیب آفس پیشی ، کارکنانوں نے وفاقی وزیر عامر کیانی کی گاڑی کو روک لیا ،گاڑی پرمکے برسائے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اور سابق صدر آصف علی زر داری کی نیب پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر عامر محمود کیانی کی گاڑی کو روک لیا اور گاڑی پر مکے برسائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اور سابق صدر آصف علی زر داری کی نیب پیشی کے موقع پر سر کاری گاڑی کو دیکھ روک دیا اور حکومت مخالف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مکا برسائے تاہم پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو مشتعل ہجوم سے بچایا ذرائع کے مطابق گاڑی میں وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی موجود تھے ۔پولیس نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو واپس روانہ کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں