بلاول ،زداری کی نیب پیشی ، جیالے سکیورٹی حصار توڑ کر نیب آفس پہنچے ، پولیس نے 30کارکنوں کو گرفتار کرلیا

نادرا چوک پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے کوریج کرنے والے صحافیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی

بدھ 20 مارچ 2019 14:37

بلاول ،زداری کی نیب پیشی ، جیالے سکیورٹی حصار توڑ کر نیب آفس پہنچے ، پولیس نے 30کارکنوں کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اور سابق صدر آصف علی زر داری کی نیب آفس پیشی کے موقع پر جیالے سکیورٹی حصار توڑ کر نیب آفس پہنچے ،پولیس کی مزید نفری طلب کر نا پڑی، پولیس نے 30سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو آصف علی زر داری اور بلاول بھٹو زر داری کی نیب ہیڈ کوارٹر میں پیشی کے مو قع پر پیپلزپارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں سیکورٹی احصار توڑ کر نیب آفس پہنچے تاہم اس موقع پر کارکنوں کو کنٹرول کر نے کیلئے پولیس کی نفر کم پڑگئی جس کے باعث نیب آفس کے باہر مزید نفری طلب کر نا پڑی ۔

اس موقع پر پولیس پیپلز پارٹی کے کارکنان کے خلاف ایکشن میں دکھائی دی ۔ ذرائع کے مطابق نادرا چوک،میلوڈی فیض آباد کے تیس سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ، ذرائع کے مطابق نادرا چوک پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے کوریج کرنے والے صحافیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی نجی ٹی وی کے رپورٹر برہان بخاری کو گرفتار کرکے گاڑی میں ڈالنے کی دھمکیاں دی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں