پاکستان ملائیشیاء کے درمیان مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
ملائیشیاء کی ای ڈاٹ گروپ اورچائنا موبائل، ایف ایف سی اورملائیشین کمپنی کے درمیان حلال فوڈ، گاڑیوں کا پلانٹ لگانے جبکہ پاکستانی اورملائیشین موبائل کمپنی کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہو گئے
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 مارچ 2019 19:11
(جاری ہے)
سرمایہ کانفرنس سے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد پر شکر گزار ہیں۔
اس طرح کی کانفرنسز دوسروں کے خیالات کو سمجھنے کا موقع دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے وقت ملائیشیاء ایک بہت غریب ملک تھا۔ ہم نے کورین اور جاپانی لوگوں سے سبق سیکھا اور پھر ترقی کی منصوبہ بندی کی۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیاء میں غربت کا خاتمہ صنعتوں کے قیام سے ہوا۔ ہمیں دونوں ممالک کی سرمایہ کاری کوبڑھانا ہوگا۔ ملائیشیاء تمام ممالک کے ساتھ بھی صرف تجارت چاہتے ہیں۔ ملائیشیاء میں بیرونی سرمایہ کاری لیکر آئے ۔ سرمایہ کاری کے لیےامن واستحکام بہت ضروری ہے۔ روزگار فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ صنعتیں ہیں، زراعت کے شعبے میں ایک بڑے حصے پرہم ایک فیصد، جبکہ ایک فیکٹری پانچ سولوگوں کو روزگار فراہم کررہی ہے۔ صنعتیں ہوں گی تولوگوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے پاکستان میں پروٹون کار انڈسٹری لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ملائیشاء کی انڈسٹری کی بنی ہوئی کار بھی گفٹ کی۔ ہم نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے۔ تاجروں کے درمیان اشتراک کے مواقع پیدا کرنا بہت ضروری کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے امن اور استحکام کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ امن اور استحکام ہوگا تو سرمایہ کاری بھی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں ، ریلوے، واٹرسپلائی، بجلی کے نظام کیلئے بھی کوئی منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔ امیر لوگوں کو چاہیے ٹیکس ادا کریں تاکہ ان کے پیسے سے ہم انفراسٹرکچر کے شعبے میں بہتری لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سب ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ لیکن ہمارا اسرائیل سے بڑا کوئی دشمن نہیں ہے۔اسرائیل سے ہم نے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رکھا۔ اسرائیل کے ساتھ ہم نے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رکھا ہوا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہاتیر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ مہاتیر کا دورہ پاکستان قابل فخر ہے۔ کل قوم دن یوم پاکستان ہے۔ ہر پاکستانی مہاتیر کے قائدانہ کردار کی تعریف کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جس کے پاس نظریہ ہو، جو نظریے اور مشکل وقت میں کھڑا ہوسکے۔ مہاتیر محمد ایسے لیڈر ہیں جو ایشوز پر کھڑے ہوجاتے ہیں، بدقسمتی سے دیگر لیڈر ایشوز پر کھڑے نہیں رہتے کیونکہ وہ لیڈرز نہیں ہوتے۔ مہاتیر محمد ایسی بات بھی کہہ دیتے ہیں جودوسرے مسلمان لیڈر کہنے سے ڈرتے ہیں، اصل میں جو لیڈر بات کہنے سے ڈرتے ہیں وہ لیڈرز نہیں بلکہ آفس لیڈر ہوتے ہیں۔ مہاتیر نے ملائیشیاء کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔ ملائیشیاء مسلم ممالک میں ایک مثالی ماڈل ملک ہے جس نے اپنے وسائل سے ترقی کی ہے۔ مہاتیر کی قیادت میں ملائیشیاء خود کفیل بن گیا۔ ہم بھی ملائیشیاء کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہاتیر یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ یہ وہ دن ہے جب 1940ء میں قرارداد پاکستان منظور کی گئی تھی۔اس وقت پاکستان کے عظیم لیڈر قائداعظم نے پاکستان کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ ایسا وقت ہے جب وسیع سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں۔ تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تاجروں میں اشتراک بڑھایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار