بلاول بھٹو زر داری کی تقریر پر سلیکٹڈ کابینہ کی چیخیں نکل آئی ہیں ،نفیسہ شاہ

اگر کوئی کپتان اپنی ہی ٹیم کو آئوٹ کرے تو میچ فکسنگ میں آتا ہے،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دے کر وزیراعظم نے فواد چودھری کو خلاء میں بھیج دیا ہے،اسد عمر کا شمار اب مسنگ پرسنز میں ہو گا،میڈیا سے گفتگو

منگل 23 اپریل 2019 17:08

بلاول بھٹو زر داری کی تقریر پر سلیکٹڈ کابینہ کی چیخیں نکل آئی ہیں ،نفیسہ شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زر داری کی تقریر پر سلیکٹڈ کابینہ کی چیخیں نکل آئی ہیں ،اگر کوئی کپتان اپنی ہی ٹیم کو آئوٹ کرے تو میچ فکسنگ میں آتا ہے،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دے کر وزیراعظم نے فواد چودھری کو خلاء میں بھیج دیا ہے،اسد عمر کا شمار اب مسنگ پرسنز میں ہو گا۔

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہاکہ پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے پینل کو مبارکباد دیتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بحیثیت پارٹی کے پارلیمنٹری لیڈر کے طور اسمبلی میں تقریر کی۔ انہوںنے کہاکہ بحیثیت پارلیمنٹری پارٹی لیڈر بلاول بھٹو نے اپنے اوپر بیانات کا جواب دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ حالات پر بھی تنقید کی۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ کابینہ کی چیخیں نکل آئی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے پرانے اور اصل ورکر نہیں بلکہ آمر کی حکومتوں کے نوازے ہوئے لوگ چیخ رہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ آپ لوگ ہر حکومت میں فٹ ہو جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آپ کی زبان سے ڈیڈی کی بات کرنا اور چیخنا چلانا اچھا نہیں لگتا۔

انہوںنے کہاکہ فردوس عاشق اعوان نے ایوان میں تو نہیں آسکیںلیکن ٹویٹ سے تنقید کی۔انہوںنے کہاکہ فردوس عاشق اعوان آصف علی زرداری کے دور حکومت میں 2 وزارتوں پر مامور رہیں،وہ اب انتظار کریں کہ اگلی کون سے پارٹی میں جانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے اپنی ہی ٹیم کو آئوٹ کر دیا،اگر کوئی کپتان اپنی ہی ٹیم کو آئوٹ کرے تو وہ میچ فکسنگ میں آتا ہے۔

نفیسہ شا ہ نے کہاکہ فواد چودھری پچھلے 8 ماہ سے لگاتار وزیراعظم کے لیے لفظی جنگ لڑ رہے تھے،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دے کر وزیراعظم نے فواد چودھری کو خلاء میں بھیج دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہریار آفریدی جو عمران خان کے آل رائونڈر تھے انہیں ایسی وزرات دے گئی جس کو حکومت خود ختم کر چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسد عمر کا شمار بھی اب مسنگ پرسنز میں ہو گا۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کے دفاع کے لیے اب مشرف کی باقیات اور پیپلزپارٹی کے لوگ موجود ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ شہید ذوالفقار بھٹو کی جدوجہد اور قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایوب خان کے پوتے عمر ایوب کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتی۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز ایوان میں نیب کی کاروائیوں پر نہیں بلکہ مہنگائی پر اپوزیشن نے تقریریں کی۔

انہوںنے کہاکہ کٹھ پتلی ٹیم وزیراعظم کے اختیارات ان کے پاس نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں آتے ہی کسانوں کو ریلیف دیا۔ انہوںنے کہاکہ فردوس عاشق اعوان کے خلاف نیب نے کاروائی شروع کی تھی،فردوس عاشق کے عہدہ سنبھالتے ہی نیب نے کارروائی ختم کر دی۔ انہوںنے کہاکہ خسرو بختیار کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کیوں نہیں کارروائی کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ علیمہ خان کے خلاف صرف ایک پروگرام کر کے حقیقت بتا دیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں