اگر عمران خان ’ سمجھتی ‘ہیں، بلاول بھٹو زر داری کا مذکر کے بجائے مونث کا استعمال

جمعرات 25 اپریل 2019 16:29

اگر عمران خان ’ سمجھتی ‘ہیں، بلاول بھٹو زر داری کا مذکر کے بجائے مونث کا استعمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صاحبہ کہنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اس طرح کی بات کرنے سے عمران خان اپنا قد چھوٹا کرتے ہیں، وزیراعظم پاکستان کہہ رہا ہے کہ عورت ہونا گالی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے وزیر اعظم عمران خان کے لئے مذکر کی بجائے مونث کا استعمال کیا اور کہاہے کہ اگر عمران خان ’ سمجھتی ‘ہیں کہ اس قسم کا بیان دے کر وہ کسی کی تضحیک کررہے ہیں توہ اپنے آپ کی تضحیک کررہے ہیں، ہم سب جانتے ہیں وہ کیسے وزیراعظم بنے، اب اگر بن ہی گئے ہیں تو اس کرسی کا احترام کریں اور اپنا کام کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں