اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی

جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو اسٹیشنز کو نقصان پہنچا، 2 افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 اپریل 2019 00:12

اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2019ء) اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو اسٹیشنز کو نقصان پہنچا، 2 افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں شدید طوفان کے بعد بارش متعدد دفاتر کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ آبپارہ اور گرد نواح میں درجنوں درخت جڑوں سے اکھڑ کر سڑکوں پر آ گرے جس سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اسلام آباد کے اطراف میں درخت گرنے سے کئی سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہو گئیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو کی ٹیمیں اسلام آباد میں گردش کرتی رہیں اور بلاک سڑکوں کو فوری بحال کرنے کیلئے ایکشن لیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور کئی شاہراہوں کو نقصان پہنچا۔ درختوں کے گرنے کے باعث متعدد گاڑیوں، میٹرو اسٹیشنز کو بھی نقصان پہنچا۔ جبکہ مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق بھی ہوئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں