پاکستانی عوام کا مشکل وقت ختم ہونے کو ہے، حفیظ شیخ
آئندہ 6 سے12مہینوں میں معاشی استحکام کی طرف جائیں گے، آئی ایم ایف سے قرض3.2 فیصد شرح سود پر ملے گا، کاروباری افراد کا اعتماد بحال ہونے سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی۔مشیر خزانہ حفیط شیخ کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 مئی 2019 17:20
(جاری ہے)
پروگرام لون دو سال سے رکے ہوئے تھے۔ ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے پروگرام لون لے سکیں گے۔
آئی ایم ایف رکن ملکوں کی مدد کیلیے بنایا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوا، جلد آئی ایم ایف بورڈ معاہدے کی منظوری دے گا۔ آئی ایم ایف 6 ارب ڈالرکا پروگرام تین سال کیلئے ہے۔ آئی ایم ایف سے قرض3.2 فیصد شرح سود پر ملے گا۔آئی ایم ایف پروگرام سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا۔ آئندہ سال معیشت کے استحکام کا سال ہوگا، اسٹاک ایکسچینج نے 10سال ریکارڈ توڑ دیا۔ صرف چند روز میں 7 فیصد بہتری آچکی ہے۔ کاروباری افراد کا اعتماد بحال کریں گے۔ اعتماد بحال ہونے سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ اایمنسٹی اسکیم بہت آسان بنائی ہے۔ اسکیم کے تحت کیش ہے تو بینک میں دکھانا ہوگا۔حفیظ شیخ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاک فوج اور سویلین ادارے سب ساتھ ہیں۔ ایک لاکھ کمپنیز ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، لیکن اس میں آدھی بھی ٹیکس نہیں دیتیں۔ایف بی آر کو 5ہزار 550ارب کا ہدف دیا گیا ہے۔ صرف 20 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ اسی طرح 5 کروڑ بینک اکاؤنٹ ہیں۔ لیکن صرف دس فیصد اکاؤنٹ ہولڈرز ٹیکس بھرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کومت نے نئے ذرائع سے ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔ حفیظ شیخ نے بتایا کہ بجٹ میں کفایت شعاری نظر آئے گی۔ بجٹ میں حکومتی اخراجات کم سے کم رکھیں گے۔ بجٹ میں آمدنی کا ہدف 550 ارب ہوگا۔ بجٹ میں عام لوگوں پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نئے ذرائع سے ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا حاصل کیا ہے۔ 28 ممالک سے 1لاکھ 52 ہزار پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں کے ہاؤسنگ پروگرام سے 28سیکٹرز میں ملازمتیں پیدا ہوسکتی ہیں۔ ترقیاتی منصوبے سڑکیں اور ڈیمز و دیگر منصوبے بھی تعمیر کریں گے۔ جس کیلئے 925ارب روپے کا ترقیاتی پروگرام دیا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت