ن لیگ کے وکیل کے مطابق مریم نواز پارٹی کی نائب صدر ہی نہیں ہیں،تحریک انصاف

ہو سکتا ہے نواز شریف جیل سے کہیں مریم نواز ممکنہ پارٹی صدر بن گئی ہیں، ملیکہ بخاری اور فرخ حبیب کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 جون 2019 13:14

ن لیگ کے وکیل کے مطابق مریم نواز پارٹی کی نائب صدر ہی نہیں ہیں،تحریک انصاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ن لیگ کے وکیل کے مطابق مریم نواز پارٹی کی نائب صدر ہی نہیں ہیں، ہو سکتا ہے نواز شریف جیل سے کہیں مریم نواز ممکنہ پارٹی صدر بن گئی ہیں۔ پیر کو تحریک انصاف کے پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری اور فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کیس میں بہت دلچسپ چیز سامنے آئی۔

ملیکہ بخاری نے کہاکہ ن لیگ کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں یوٹرن لیا،(ن )لیگ کے وکیل نے مریم نواز کے بطور پارٹی نائب صدر نوٹیفکیشن کی کاپی مانگ لی۔ملیکہ بخاری نے کہاکہ ن لیگ کے وکیل کے مطابق مریم نواز پارٹی کی نائب صدر ہی نہیں ہیں۔ملیکہ بخاری نے کہاکہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری دونوں مل کر ابو بچائو مہم چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملیکہ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی عوام جھوٹ کی سیاست کو مسترد کرے گی فرخ حبیب نے کہاکہ مریم نواز کو نائب صدر ماننے سے ہی انکار کر دیا گیا،ایک روز قبل رائے ونڈ کے اندر کرپشن کی کٹھ پتلیوں کی ملاقات کی۔

فرخ حبیب نے کہاکہ ہو سکتا ہے نواز شریف جیل سے کہیں مریم نواز ممکنہ پارٹی صدر بن گئی ہیں،ان کا فارمولہ ہے کرپشن کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں۔فرخ حبیب نے کہاکہ ایمپورٹڈ فرنیچر پر بیٹھ کر غریبوں کی باتیں کی جا رہی تھیں،پاکستان کی عوام کو عمران خان نے باشعور کر دیا ہے۔فرخ حبیب نے کہاکہ مریم نواز سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوئی ہیں،اب ان کو جیل جانے اور لوٹے ہوئے پیسے واپس کرنے کے خواب آئیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں