چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری بھٹو کی قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ،

رواں ماہ کے آخر میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور مستقبل میں مل کر مشترکہ لائحہ عمل پرچلنے پر اتفاق کیا گیا

پیر 17 جون 2019 23:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری بھٹو نے قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں رواں ماہ کے آخر میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور مستقبل میں مل کر مشترکہ لائحہ عمل پرچلنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور جمیعت علماء اسلام اپنا الگ سیاسی نظریہ رکھتی ہیں، ہم ماضی میں بھی اتفاق رائے سے مل کر کام کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی مل کر کام کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) نے دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کا آئین بنایا تھا، ہر مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ہے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جون کے آخری ہفتہ میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو ہو گی اور تمام پارٹیوں کا مؤقف لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بلاول بھٹو زرداری کو اپنی رہائش گاہ آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ اس موقع پر خورشید شاہ، راجہ پرویز اشرف، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین مولانا اسعد محمود، رکن قومی اسمبلی عبدالوسع، سینیٹر مولانا فیض محمد اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں