بلاول بھٹو کا باوجود سیاسی اختلافات کے ایم کیوایم کی جانب سے جمہوری و آئینی حقوق کی بات کرنے پر ستائش کا اظہار

خطاکار ثابت ہونے تک کسی کا بھی مجرم نہ ہونا کوئی رعایت نہیں ، ملزم کا حق ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا بیان

بدھ 19 جون 2019 13:39

بلاول بھٹو کا باوجود سیاسی اختلافات کے ایم کیوایم کی جانب سے جمہوری و آئینی حقوق کی بات کرنے پر ستائش کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے باوجود سیاسی اختلافات کے ایم کیوایم کی جانب سے جمہوری و آئینی حقوق کی بات کرنے پر ستائش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ خطاکار ثابت ہونے تک کسی کا بھی مجرم نہ ہونا کوئی رعایت نہیں ، ملزم کا حق ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ گزشتہ روز ایوان میں ایم کیوایم نے صدر زرداری کے پراڈکشن آرڈرز کے اجراء کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خطاکار ثابت ہونے تک کسی کا بھی مجرم نہ ہونا کوئی رعایت نہیں بلکہ ملزم کا حق ہے۔انہوںنے کہاکہ صدر زرداری نے پورے ایک سال تفتیش میں مکمل تعاون کیا۔انہوںنے کہاکہ صدر زرداری کا ملک سے باہر جانے کا خدشہ تھا نہ ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔انہوںنے کہاکہ صدر زرداری کو اس لئے گرفتار کیا گیا تاکہ بجٹ کو دھاندلی سے منظور کرایا جاسکے۔انہوںنے کہاکہ اہلیان نواب شاہ بجٹ سیشن میں نمائندگی سے محروم کردئیے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار چار اراکین اسمبلی گرفتار ہیں اور ایوان میں پیش نہیں کئے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں