مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،ہمیشہ پارٹی

قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائو نگا، سینئر نائب صدر ڈاکٹر بابر اعوان

منگل 25 جون 2019 22:13

مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،ہمیشہ پارٹی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پاکستان تحریک انصا ف کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر بابر اعوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان ،وفاقی کابینہ کے اراکین،پی ٹی آئی کے عہدیدران و دیرینہ کارکنان،وکلاء برادری سمیت ملک بھر میں موجود خیر خواہوں کی جان ب سے مبارکباد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائو نگا۔

وہ منگل کو اپنی رہائش گاہ پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان ،وفاقی کابینہ کے اراکین،پی ٹی آئی کے عہدیدران و دیرینہ کارکنان،وکلاء برادری سمیت ملک کی نمایاں سیاسی شخصیات نے ٹیلیفون کر کے مبارکباد دی ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسلام آباد ضلعی کچہری ،احتساب عدالت سمیت ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان کی باعزت بریت پر مٹھائیاں تقسیم کیں گئیں اور ان سے اظہار یکجہتی کے لئے قرارداریں منظورکیں گئیں ۔

ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے ایک عوام دوست راہنما کی بریت پر مٹھائیاں تقسیم کیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بے داغ ہے اور ہمیشہ بے داغ رہے گی ۔سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت پر سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈ رہا،پی ٹی آئی کارکنان اور عام شہریوں نے بھی ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت کو نیک شگون اور عدالتی بالادستی پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ادھر اسلام آباد میں ڈاکٹر بابر اعوان کی رہائش گاہ اور دفتر میں مبارکباد دینے والوں کا تاندہ بندھا رہا ،مختلف شخصیات کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان کو گلدستے پیش کیے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں