سندھ طاس معاہدہ نا صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پورے خطہ میں امن کی علامت ہے،فیصل واوڈا

پیر 19 اگست 2019 19:34

سندھ طاس معاہدہ نا صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پورے خطہ میں امن کی علامت ہے،فیصل واوڈا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ نا صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پورے خطہ میں امن کی علامت ہے۔ ایک بیا ن میں فیصل واوڈا نے کہاکہ اگر بھارت نے معاہدہ سندھ طاس کی خلاف ورزی کی تو معاہدہ کے ہی مطابق پاکستان کو مکمل انصاف ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان نے معاہدہ سندھ طاس پر مکمل توجہ مرکوز کی ہے اور ہم ہر آپشن پر غور کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ معاہدہ سندھ طاس کے آرٹیکل 12 کے مطابق کوئی بھی ملک اپنی مرضی سے معاہدہ سندھ طاس ختم نہیں کر سکتا۔ یہ صرف دونوں ملکوں کی باہمی رضامندی سے ختم ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کو معاہدہ سندھ طاس کے مطابق پاکستان کو سیلابوں سے پیشگی آگاہ کرنا تھا لیکن انہوں نے معاہدہ کی خلاف ورزی کی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے اپنے معاہدہ سندھ طاس کمشنر کے ذریعے بھارتی کمشنر کو احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں