وزیراعظم کی بڑی یونیورسیٹیزکو ایلیٹ اسٹیٹس دینے کی تجویز منظوری
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، وزیراعظم ہاؤس میں انجینئرنگ وٹیکنالوجی یونیورسٹی کی فزیبلٹی پرمشاورت، ملک بھر کی اسکالرشپ اسکیموں کو احساس پروگرام کے ساتھ منسلک ہونا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 اگست 2019 17:33
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے 15 یونیورسٹیوں کو بین الاقوامی معیارپرلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
یونیورسٹیز اپنے تحقیقی کام کی بنیاد پر کاروباری منصوبوں کا آغاز کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں اسکالرشپ اسکیموں کو احساس پروگرام کے ساتھ منسلک ہونا چاہیے۔ اجلاس میں فواد چودھری اور چیئرمین ایچ ای سی نے 15 بڑی یونیورسیٹیز کوایلیٹ اسٹیٹس دینے کی سفارش کی۔ جس پر وزیراعظم نے بڑی یونیورسیٹیزکو ایلیٹ اسٹیٹس دینے کی تجویز منظور کرلی۔ وزیراعظم نے زراعت کی ویلیوایڈیشن سے متعلق مضامین کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر بھی گفتگوکی گئی۔ مزید برآں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم نے5 سال میں دس ارب کے درخت لگانے کی مہم کا آغازکیا ہے۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہیں،اس مہم کو کامیاب بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کشمیرکاز کو سپورٹ کرنے کیلئے فوکل گروپ قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسی ہفتے قوم سے خطاب کریں گے۔اس ہفتے کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ مقبوضہ وادی میں کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی فعال اور متحرک قیادت میں ملک میں استحکام لا رہی ہے اور عوام کے بہترین مفاد کیلئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی غیر معمولی رہی کیونکہ عوام نے اپنے معیار زندگی کی بہتری کیلئے عمران خان کو ووٹ دیئے تھے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں اور کارکردگی سے خوش ہے جبکہ ملک میں قانون اور انصاف کی حکمرانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ملک میں سیاسی و اقتصادی استحکام لایا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے کراچی کی رونقیں واپس لانے کاعز م کر رکھا ہے کیونکہ یہ ملک کی اقتصادی سرگرمیوں کا گڑھ ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار