اسلام آباد میں قومی املاک کو نقصان پہنچا توچھترول ہوگی، اعجاز شاہ

مولانا فضل الرحمان و دیگر اٹک بھی کراس نہیں کر سکیں گے، انہیں عوام خود روکے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 اگست 2019 18:41

اسلام آباد میں قومی املاک کو نقصان پہنچا توچھترول ہوگی، اعجاز شاہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اگست 2019ء) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا توچھترول ہوگی، مولانا فضل الرحمان و دیگر اٹک بھی کراس نہیں کر سکیں گے،انہیں عوام خود روکے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اسلام آباد میں پرامن احتجاج کیلئے آنے والوں کوخوش آمدید کہیں گے ہم کہتے ہیں یہ آئیں یہ اپنی موت خود مریں گے۔

عمران خان نے کنٹینراور پانی پرامن دھرنے والوں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا توچھترول ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان و دیگر اٹک بھی کراس نہیں کر سکیں گے،انہیں عوام خود روکے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آج تقسیم ہوچکا ہے۔

بھارتی اقدام پر بھارت کے اندر بھی اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ کل مقبوضہ کشمیرمیں مظاہرین پرپیلٹ گن اورآنسوگیس کا استعمال ہوا۔ دنیا نے دیکھا کہ سب سےبڑی جمہوریت نے فسطائیت کا مظاہرہ کیا۔ آج دنیا بھارت کا اصل چہرہ دیکھ رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مکمل لاک ڈاؤن کررکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ادویات اورخوراک کی شدید قلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سرینگر ایئر پورٹ پر راہول گاندھی کو باہر نہیں نکلنے دیا گیا۔ راہول گاندھی کو اگلے جہاز سے واپس بھیج دیا گیا۔ اگر مقبوضہ کشمیر میں چھپانے کے لیے کچھ نہیں تھا تو راہول گاندھی کو جانے کی اجازت دیتے۔ کانگریس لیڈر کو پریس کانفرنس کے دوران گرفتار کیا گیا۔ بھارتی یکطرفہ اقدامات کوبھارتی اپوزیشن کے بہت سے رہنما بھی مسترد کرچکے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ ہوا۔ سیکریٹری جنرل یواین سے بھارت کیجانب سے کلسٹربم کے استعمال کا بھی تذکرہ کیا۔ سیکرٹری جنرل یواین کو بتایا بھارت کسی جھوٹے آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ سیکرٹری جنرل یواین سے کہا کہ اقوام متحدہ فی الفور کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھانے میں بھی فی الفور کردارادا کرے۔

اقوام متحدہ کو چاہیے کہ اپنے ممبر ممالک کو صورتحال سے فوری آگاہ کرے۔ مقبوضہ کشمیرمیں نیا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشنر کوآزاد کشمیر کے دورے کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں کہا کہ یواے ای پرکسی تیسرے ملک سے تعلقات سے متعلق قدغن نہیں لگا سکتے،کابینہ کی منظوری کے بعد کشمیرکے بارے میں اگلا لائحہ عمل جلد شیئر کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں