وزیراعظم عمران خان ملت اسلامیہ میں اتحاد و یگانگت اور افہام و تفہیم کے داعی بن کر ابھر رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

منگل 15 اکتوبر 2019 23:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان ملت اسلامیہ میں اتحاد و یگانگت اور افہام و تفہیم کے داعی بن کر ابھر رہے ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سعودی قیادت سے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ تعلقات، عالمی و علاقائی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی روابط استوار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ باہمی اعتماد اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے مزید مضبوط ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں