پاکستان سے محبتیں سمیٹ کر جا رہے ہیں
برطانوی شاہی جوڑا پانچ روزہ دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گیا
مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:50
(جاری ہے)
خیال رہے کہ گذشتہ رات برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن اپنا دورہ لاہور مکمل کرکے واپس اسلام آباد روانہ ہوئے تھے، لیکن اسلام آباد کا موسم خراب ہونے کے باعث ان کے طیارے کو واپس لاہور آنا پڑا۔
ایئرٹریفک کنٹرول نے شاہی جوڑے کے جہاز کو موسم خراب ہونے کے باعث دوبارہ اڑان کی اجازت نہ دی۔ جبکہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن اپنے خصوصی طیارے میں کافی دیر تک موجود رہے۔ بتایا گیا کہ شاہی جوڑے کو شیڈول کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا۔ تاہم اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث لاہور سے پرواز کی اجازت تاخیر سے ملی۔ بعد ازاں سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کا موسم زیادہ خراب ہونے کے باعث برطانوی شاہی جوڑے کے طیارے کو اسلام آباد سے واپس لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کروا دیا گیا۔ اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے۔ جبکہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کیلئے وی آئی پی لاؤنج بھی اوپن کردیا گیا۔واضح رہے برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے دورہ لاہورمیں ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا، شاہی جوڑے نے تین یتیم بچوں کے ہمراہ ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ۔ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کاایس او ایس ویلیج آمد پر ویلیج میں قیام پذیر بچوں سمیت دیگر نے پرجوش استقبال کیا ۔شاہی جوڑا بچوں میں گھل مل گیا اور اور ان سے بات چیت کی ۔شاہی جوڑے نے بچوں کے ساتھ ایک گھنٹہ سے زائد کا وقت گزارا۔برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے اس موقع پر ایس او ایس ویلیج کے تین بچوں کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی اور کیک کاٹا۔ شہزادی کیٹ میڈلٹن نے سالگرہ منانے والے بچوں کو کیک پیش کیا۔اس موقع پر شاہی جوڑے کو ایس او ایس ویلیج میں بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہی دی گئی ۔شاہی جوڑے نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔ بعد ازاں شاہی جوڑے نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، صوبہ بلوچستان میں انسدادِ منشیات کے مقدمے ..
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، پولیس ترجمان
کل جماعتی حریت کانفرنس کا امان اللہ مرحوم کو برسی پر خراج عقیدت
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
مفاہمت کس سے کریں ؟سامنے والے کے ہاتھ جیب میں ہیں،سینیٹر عرفان صدیقی کا سینیٹ میں اظہار خیال
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
اڈیالہ جیل،قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب میں رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے، عمر ایوب
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان