حکمرانوں کی معیشت ہوش رباء ترقی اور عوام کی معیشت دیوالیہ ہو رہی ہے،احسن اقبال

شل میڈیا کے زور سے گالی گلوچ تو کی جا سکتی ہے ، گورننس بہتر نہیں ہوسکتی،پی ٹی آئی کا سونامی بربادی کا سونامی ثابت ہوا، آج ہر طرف تباہ کاری کے مناظر ہیں، سیکرٹری مسلم لیگ (ن)کا بیان

پیر 21 اکتوبر 2019 18:02

حکمرانوں کی معیشت ہوش رباء ترقی اور عوام کی معیشت دیوالیہ ہو رہی ہے،احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ حکمرانوں کی معیشت ہوش رباء ترقی اور عوام کی معیشت دیوالیہ ہو رہی ہے،شل میڈیا کے زور سے گالی گلوچ تو کی جا سکتی ہے ، گورننس بہتر نہیں ہوسکتی،پی ٹی آئی کا سونامی بربادی کا سونامی ثابت ہوا، آج ہر طرف تباہ کاری کے مناظر ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ زراعت تباہ، صنعت تباہ، کاروبار تباہ، اور سرمایہ کاری تباہ ہوچکی ہے ،عمران نیازی باہر نکلیں، بازاروں اور بستیوں میں جا کر عوام کا حال دیکھیں۔انہوںنے کہاکہ مڈل کلاس کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، غریب زندگی ہار رہے ہیں،جس ملک کی مڈل کلاس غائب ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یو ٹرن سے معیشت نہیں چلتی، صرف عدم استحکام پیدا ہوتا ہے،معاشی پالیسیوں سے پیسہ اور ٹیلینٹ ملک سے بھاگ رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی حکومت ’معاشی پچ‘ پر کلین بولڈ ہو چکی ہے،ٹیسٹ ٹیوب حکومت ناکام ہو چکی،مسلم لیگ کا وژن 2025 ہی ملک آگے لے جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں