سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیر کا وقت آن پہنچا،پاکستان اورچین کے مشترکہ پاور پلانٹ کا افتتاح نہایت خوش آئند ہے،فردوس عاشق اعوان

موجودہ حکومت کے شفافیت اور بدعنوانی کے خلاف عزم کے پیش نظر بیرونی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں، بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ صوبہ جلد ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا، معاون خصوصی

منگل 22 اکتوبر 2019 13:32

سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیر کا وقت آن پہنچا،پاکستان اورچین کے مشترکہ پاور پلانٹ کا افتتاح نہایت خوش آئند ہے،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیر کا وقت آن پہنچا،پاکستان اورچین کے مشترکہ پاور پلانٹ کا افتتاح نہایت خوش آئند ہے،موجودہ حکومت کے شفافیت اور بدعنوانی کے خلاف عزم کے پیش نظر بیرونی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں، بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ صوبہ جلد ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیر کا وقت آن پہنچا،سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی مخلصانہ کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان اورچین کے مشترکہ پاور پلانٹ کا افتتاح نہایت خوش آئند ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کے شفافیت اور بدعنوانی کے خلاف عزم کے پیش نظر بیرونی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ سندھ اور بلوچستان وفاق پاکستان کے دو خوبصورت گلدستے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان سندھ اور بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے اور وہاں کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ صوبہ جلد ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں